38

کراچی کے مہاجروں کا مجھ پر احسان ہے: شعیب اختر

سابق کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کا بالخصوص کراچی کے مہاجروں کا ان پر بے حد احسان ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران کراچی کے حالات پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر  نے کہا کہ نیویارک کی سڑکیں کراچی سے زیادہ خراب ہیں لیکن یہ صورتحال کسی بھی شہر یا ملک کیلئے مناسب نہیں۔

کراچی والوں کے پاس ٹاپ کلاس دماغ ہیں: سابق کرکٹر
کراچی والوں کی تعریف کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ  میرے کئی اچھے دوست کراچی سے ہیں، کراچی والوں کے پاس ٹاپ کلاس دماغ ہیں، پروفیشنل ہیں، پنجاب کا ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن کراچی والوں کی مینجمنٹ کا کوئی ثانی نہیں ۔

کراچی والوں نے شعیب اختر  کی مدد کب اور کیسے  کی؟

 کراچی اور کراچی کے مہاجروں کے ساتھ گزارے وقت کا تذکرہ کرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار  کا کہنا تھا کہ   1992 میں جب کراچی کے حالات خراب تھے ، اس وقت کراچی میں وہاں کے  دوستوں  کے ساتھ بائیک، بسوں اور مختلف سواریوں پر سفر کیا، ناظم آباد 10 نمبر کے دوستوں کے گھر ٹھہرا، سب لڑکے مجھے ساتھ لے کر جاتے اور ساتھ لے کر آتے تھے۔

 کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر ہے: شعیب اختر

 

2017 میں کراچی وزٹ کے دوران شعیب اختر کی بائیک پر سواری کے دوران لی گئی تصویر

2017 میں کراچی وزٹ کے دوران شعیب اختر کی بائیک پر سواری کے دوران لی گئی تصویر 

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کراچی میں رہنے والے شخص کو پتا ہونا چاہیے کہ بات کیسی کرنی ہے اور مجھے جب یہ سکھایا گیا تو میں نے فوراًسیکھ لیا۔

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی والوں کے مجھ پر کئی احسانات ہیں، ان احسانات کو میں آج تک نہیں بھول سکا، کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر ہے،کراچی کے علاوہ میں پاکستان کی ہر قومیت سے دل سے محبت کرتا ہوں اور  ہر قومیت کیلئے میری جان حاضر ہے۔