34

لائیو: بائپرجوائےپاکستانی ساحلوں سے600 کلومیٹر دور،10 ہزارافرادکاانخلا

بحیرہ عرب میں موجود طوفان بائپرجوائے پاکستانی ساحلوں سے 600 کلومیٹر  دور رہ گیا ۔15 جون  کی سہ پہر کو یہ طوفان کیٹی بندر گاہ سے ٹکرائے گا ۔30 تا 45 فٹ بلند لہریں ساحل سے ٹکرائیں گی۔  ہزاروں  افراد کاانخلا۔

 رپورٹ کے مطابق بائپر جوائے کے ساحلو ں سے ٹکرانے کے بعد  طوفانی بارشیں ہوں گی جبکہ 30 تا 45 فٹ بلند لہریں ساحل سے ٹکرائیں گی جس سے آبادیوں کا خطرہ ہے۔وائس آف امریکا کے مطابق ساحلی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت لوگوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ:

وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق طوفان کی نگرانی مسلسل کی جا رہی ہے۔ ساحلی اور نشیبی علاقوں سے 10 ہزار افراد کووہاں سے نکالا جائے گا۔دوسری طرف کراچی کی مخدوش عمارتوں سے بھی لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ںاخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے خطرناک اور مخدوش عمارتوں  میں رہائش پذیر افراد کے انخلا فیصلہ کیا گیا ہے، ایس بی سی اے کی جانب سے کراچی میں 578 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے، تاہم بیشتر عمارتوں میں لوگ رہائش پذیر ہیں۔

 کمشنر حیدر آباد نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  سمندری طوفان 15 جون کو ٹکرائے گا اور جون 17 تا 18  تک طوفان کا اثر کم ہو جائیگا۔ طوفان کے ٹکرانے سے سمندر میں 4 تا 5 میٹر طغیانی ہوگی اور پانی بہت آگے آجائے گا  بدین کے زیرو پوائنٹ کے گاؤں بھگڑا میمن سے لوگوں کا انخلا کیا گیا ہے  جبکہ شاھ بندر، جاتی اور کیٹی بندر کے سمندر کے نزدیک دہات سے 50000 لوگوں کا انخلا ہو گا ،شاہ بندر کے جزیروں سے رات دو ہزار لوگوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

 سمندری طوفان بائپر جوائےمزید شدت اختیارکرگیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا، ڈی جی ایس بی سی اےیاسین شر بلوچ  کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن 40عمارتیں مکمل زبوں حال ہیں،جنکو خالی کروایا جارہا ہے،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر ادارے عمارتیں خالی کروا رہے ییں،خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا کام آج شام تک مکمل کرلیا جائےگا۔شہری خطرناک عمارتوں کے قریب اپنی گاڑیاں کھڑی نہ کریں۔

سمندری طوفان کراچی سے600کلومیٹرکےفاصلےپر:

جاری الرٹ کے مطابق طوفان اس وقت کراچی کے جنوب میں 600کلومیٹر، ٹھٹھہ سے580 کلو میٹر جبکہ اورماڑہ سے720 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ طوفان کے سبب سمندر میں ہوا کی رفتار 180سے 220 کلو میٹرفی گھنٹہ کےدرمیان ہے، 14 جون تک سمندری طوفان شمال کی جانب بڑھےگا اور 15 جون کی دوپہرکو طوفان جنوب مشرقی سندھ اور بھارتی گجرات کو عبورکرےگا، 15 جون کی صبح تک سمندری طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سےٹکرا سکتا ہے۔

لہروں کی بلندی 40 فٹ تک ریکارڈ :

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ سسٹم کے مرکز کےگرد لہریں 35 سے40 فٹ تک بلند ہورہی ہیں جب کہ طوفان سے کیٹی بندر پر لہریں 8 سے 12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔