36

مسلم لیگ ن کا ملک بھر میں بھرپور انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف سے لیگی نائب صدر مریم نواز نے ملاقات کی ہے اور قائد ن لیگ نوازشریف کا اہم پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں قائد ن لیگ نوازشریف نے انتخابی منشور کیلئے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

اپنے پیغام میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کےلیے پارٹی کا بیانیہ نوجوانوں کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے، نوجوانوں کیلئے آسان قرضے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا لائحہ عمل بیانیے میں شامل کیا جائے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والی ایک سیاسی جماعت کی پالیسیوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی ٹکٹوں کے حوالے سے صوبائی صدور سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔ن لیگ کی جانب سے بلوچستان اور سندھ میں انتخابی اتحاد کیے جانے کا امکان ہے۔ ملک کو نقصان پہنچانے والی ایک سیاسی جماعت کی پالیسیوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں مریم نواز، وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، ملک احمد اور عطا تارڑ نے شرکت کی۔اجلاس میں بجٹ اور عام انتخابات سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔