35

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک، آندھی کیساتھ بارش

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک، آندھی کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

گجرات میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی، جبکہ دن بھر کی گرمی کے بعد اچانک موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔

لکی مروت میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی ہے جبکہ عیسی خیل کے گرد و نواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ترجمان ریسکیو1122 کا کہنا ہے کہ ضلع کے مختلف علاقوں سے دیواریں اور چھتیں گرنے کی ایمرجنسی کال موصول ہورہی ہیں، بارش کے باعث دیواریں گرنے سے زخمیوں کی اطلاعات ہے زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہے ہیں۔