32

سپریم کورٹ نےعمران خان کی گرفتاری کاعندیہ دیدیا

سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دیتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ منشات کیس میں دیا ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے عمران خان کو آئندہ سماعت پر وکیل کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس طارق نےعمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ نہ چلایا تو آپکی ضمانت منسوخ کردینگے۔

ملزم عمران خان نے عدالت کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر وکیل پیش کردونگا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان کا انٹی نارکوٹیکس نے منشیات اسمگلنگ میں پشاور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا،ٹرائل کورٹ نے ملزم عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی،اے این ایف نے ملزم عمران خان ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ چیئرمین پی ٹی آئی نہیں ہے پشاور سے تعلق رکھنے والا عام شہری عمران خان ہے۔