37

”جو کہتا تھا نوازشریف کو رولاؤں گا، آج وہ خود صبح شام رو رہا ہے“: مریم نواز

مُسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ کہتا تھا نوازشریف کو رولاؤں گا، آج وہ خود صبح شام رو رہا ہے اس شخص کے پاس کارکردگی بتانےکیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔

باغ آزاد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کشمیرکی بیٹی مریم نواز کشمیرکے اندر ہے میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے کشمیرکی ہر وادی میں شہداء موجود ہیں باغ آج شہداء کو سلام پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی یاد گاروں کوجلانے والوں کا احترام نہیں کریں گے جلاؤ گھیراؤ اورتوڑ پھوڑ کی سیاست سے کون یاد آتا ہے؟ نوازشریف کی سیاست کو ختم کرنے کا پلان بنانے والے کی سیاست ختم ہوگئی وہ جماعت جہاں سے آئی تھی واپس وہی چلی گئی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھ کرکشمیرکا سودا کرنے والوں کوقوم معاف نہیں کرے گی اس شخص کے پاس کارکردگی بتانےکیلئے کچھ بھی نہیں، نوازشریف جب بھی اقتدارمیں آتا ہے پوراملک ترقی کرتا ہے۔

مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزرنے کہا کہ پاکستان کے 75سال میں سے نوازشریف کے 9سال نکال دیں توکچھ نظرنہیں آتا بجٹ کا ایک ایک پیسہ عوام کی ترقی پرخرچ کیا جاتاہے نوازشریف نے تکالیف برداشت کیں پاکستان پرآنچ نہیں آنے دی۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں،اسکول اوریونیورسٹی نوازشریف نے بنائی، ووٹ بھی نوازشریف کا ہوگا وہ جماعت کہاں ہے جیسے دھاندلی سے کشمیرکا الیکشن جتوایا گیا تھا کہتا تھا نوازشریف کو رولاؤنگا، آج وہ خودصبح شام رو رہا ہے۔