289

چین پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر رضامند

بیجنگ: چین نے پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔

 پاکستان اورچین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے دوئم پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر آئندہ ماہ دستخط ہونے کی توقع ہے، ایف ٹی اے ٹو کے تحت مذاکرات کا نواں دور چین میں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین آزاد تجارتی معاہدے دوئم سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کرنے اور پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر راضی ہو گیا۔ اس کے علاوہ چین نے الیکٹرانک ڈیٹا تبادلے پر بھی رضامندی ظاہرکردی ہے جس کے نتیجے میں انڈر انوائسنگ کے امکانات کم ہو جائیں گے۔