27

گلگت بلتستان اسمبلی میں 9 مئی کے واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

گلگت بلتستان اسمبلی میں نو مئی کے پرتشدد واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی گئی۔

مذمتی قرارداد تحریک انصاف کے سینئر وزیر راجہ زکریا نے پیش کی، حکمران اتحاد اوراپوزیشن نے بھی قرار داد کی حمایت کی۔ قرار داد میں پاک فوج اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ وفاقی حکومت سے ملزمان کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی سے بھی پرتشدد واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد منظور ہوچکی ہے۔ 22 مئی کو وزیردفاع خواجہ آصف نے مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی حملوں کےمقدمات موجودہ قوانین کے مطابق چلیں گے،مقدمات آرمی ایکٹ اور انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت چلیں گے،ایوان افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتا ہے۔