22

وزیرِ اعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کےالزام کو گمراہ کن قرار دیدیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی احتجاج کے حق کو دبانے کا الزام گمراہ کن ہے۔ 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے بعد کی صورتِ حال پر سابق وزیرِ اعظم کے بیانات کا مقصد بیرون ملک میں موجود رائے سازوں کو گمراہ کرنا ہے۔ 

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور وہ یہ یقینی بنائیں گے کہ انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔9 مئی کو انکی جماعت کا ریاست پر حملہ آور ہونے کا قابلِ مزمت اقدام  بد نیتی اور ناپاک عزائم پر مبنی تھا،کسی بھی ملک کو اپنی سالمیت پر ایسا حملہ قطعاً برداشت نہ ہوگا۔ 

شہبازشریف نے کہا کہ سب کو یقین ہونا چاہیئے کہ اس واقعے کے تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا مل رہی ہے،یقینی بنارہا ہوں کہ انسانی حقوق کی کہیں بھی پامالی نہ ہوئی، نہ ہوگی،ہر کیس میں تمام قانونی ضابطے پورے کئے جائیں گے، پاکستان اپنی تمام تر ائینی اور انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داریوں کا احترام کرتا ہے اور انہیں پورا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس 6 جون کو طلب کر لیا ہے،وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، اجلاس میں وزراء اعلیٰ اور حکام اپنے اپنے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 1100 ارب روپے اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1559 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔