40

حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر مقرر

حلیم عادل شیخ کو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کا صدر مقرر کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا عہدہ سابق رکن قومی اسمبلی علی زیدی کے پارٹی چھوڑنے کے بعد سے خالی تھا۔ علی زیدی نے 24 مئی کو تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

نو مئی کے بعد سے روپوش حلیم عادل شیخ اس وقت سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں۔

ادھر پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی گرفتاری کی کوششیں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مراد سعید کی سوات اور بٹ خیلہ میں موجودگی کی اطلاعات ہیں، اسلام آباد اور پنجاب پولیس نے بھی مراد سعید کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔