34

پرویز الٰہی اپنی گرفتاری محسن نقوی پر ڈالنے سے گریز کریں: عامر میر

نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی اپنی گرفتاری کا مدعا محسن نقوی پر ڈالنے سے گریز کریں۔

رپورٹ کے مطابق عامر میر کا کہنا ہے کہ پرویز الہی اینٹی کرپشن کے ہاتھوں کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں،انکے قائد خود انہیں پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دے چکے ہیں۔  موصوف جھوٹے الزام لگا کر سیاسی شہید نہیں بن سکتے،پنجاب کی نگران حکومت غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہے۔ 

عامر میر نے کہا کہ پرویز الہی کو کرپشن کرنے پر محسن نقوی نے مجبور نہیں کیا تھا،گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دینا سنگین مذاق ہے۔قانون پرویز الہی سمیت ہر بدعنوان کے خلاف حرکت میں آئے گا۔