44

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اردن اور عراق کے سرکاری دورے پر روانہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن اورعراق کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔

دورے کے پہلےمرحلےمیں وزیر خارجہ شاہی شادی میں شرکت کیلئے اردن جائیں گے، وہاں سے فری ہو کر بلاول دو روزہ دورے پر 5 سے 6 جون تک عراق کا دورہ کریں گے۔

وزیرخارجہ دورےکےدوران عراقی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی، بلاول بھٹو ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کریں گی۔

وزیرخارجہ کےدورے کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط بھی کئےجائیں گے، بلاول بھٹویہ دورہ عراقی نائب وزیراعظم ڈاکٹرفواد حسین کی دعوت پر کررہےہیں۔