18

سابق صدر آصف زرداری کی اچانک بحریہ ٹاؤن اسپتال میں آمد

سابق صدر آصف زرداری روٹین چیک اپ کے بحریہ ٹاؤن اسپتال پہنچ گئے ۔ ضروری ٹیسٹ کئے گئے ۔

 رپورٹ کے مطابق  پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری بلاول ہاوس سے بحریہ ٹاون ہسپتال پہنچ گئے۔  

 ذرائع کے مطابق  آصف زرداری کا چیک اپ کے بعد 4 بجے مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کا بھی امکان  ہے جبکہ وہ بلاول ہاوس میں شام 6 بجے پارٹی رہنماوں سے موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ملاقات کریں گے۔

  پی پی کے شریک چئیرمین آصف زرداری آج رات 8 بجے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے رہنماوں کے ہمراہ بلاول ہاوس میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔