34

چیف جسٹس نے 7جون کوجوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب کرلیا

چیف جسٹس نے ججز کی مستقلی کے معاملے پر 7جون کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے5، پشاور ہائیکورٹ کے3ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی کے ناموں کی مستقلی پر غور ہوگا ۔

اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز جسٹس شاہد خان، جسٹس خورشید اقبال اور جسٹس فضل سبحان کی مستقلی پر بھی غور ہو گا۔