29

پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلئے پولیس ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب  چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لیے پولیس گلبرگ میں ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔

اینٹی کرپشن کورٹ نے  آج  پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔

عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری  پرویز الہیٰ کی گلبرگ میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی ہے۔

پولیس کے ہمراہ اینٹی کرپشن کی ٹیم بھی موجود ہے۔

خیال رہےکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب  پرویز الہیٰ کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا کیس ہے۔