22

پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر اعجاز چوہدری کو سینٹرل جیل اڈیالہ سے رہا کیا گیا تاہم جیسے ہی وہ باہر نکلے، انہیں پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو پنجاب پولیس نے حراست میں لیا اور لاہور منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 9 مئی واقعات کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیا گیا تھا۔