33

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل سروس معطل

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل سروس معطل ہوگئی ہے، جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں انٹرنیٹ بندکرنےکےاحکامات جاری ہوئے ہیں۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ہے جب کہ شہر میں پی ٹی سی ایل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر کو حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات جاری ہوئے، اور کہا گیا ہے کہ زمان پارک میں انٹرنیٹ بند کیا جائے، اس کے ساتھ ڈیٹا سروسز انٹرنیٹ بھی بند کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔