30

ریڈ بس کے بعد سندھ حکومت کا کراچی میں ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

  کراچی: ریڈ بس کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں سرکاری سطح پر 150 ٹیکسی شہر میں چلائی جائیں گی جبکہ پنک ٹیکسی بھی چلائی جائیں گی جو خواتین کے لیے مختص ہوں گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ جلد یہ ٹیکسی سروس شروع کریں گے جس میں ڈرائیور کو نوکریاں بھی ملیں گی۔