33

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 108 اور این اے 118میں ضمنی انتخابات روک دیے

لاہور ہائی کورٹ نے این اے 108 اور این اے 118میں ضمنی انتخابات روک دیے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور  اعجاز شاہ کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا۔

دونوں حلقوں میں 28 مئی کو ضمنی الیکشن ہونا تھے، فرخ حبیب اور  اعجاز شاہ  نے ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں اور جن میں الیکشن روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔