22

فیاض الحسن چوہان کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا امکان

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر فیاض الحسن چوہان کی جانب سے بھی پارٹی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔

 پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اب سے کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کرنے والے ہیں جس میں اہم اعلان متوقع ہے ۔

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی سیاست اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی بھی جمع کروادیا ہے،جی ایچ کیو پر حملے کی سب کو مذمت کرنی چاہئے۔

پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گی،9مئی کے واقعات پر سب کو مذمت کرنی چاہیے ، میں بھی کرتی ہوں ۔

12روز کے دوران گرفتاری اور رہائی کے بعد چکر کے بعد میری صحت پر اثر پڑا، اب سیاست نہیں سب سے پہلے میرا خاندان ہے۔