23

اسلام آباد ہائی کورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وائس چیئرمین تحریک اںصاف شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

بیان حلفی جمع کرانے کے بعد شاہ محمود قریشی ان کو آج رہا کر دیا جائیگا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رہائی بیان حلفی سے مشروط کی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 19 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باجود وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے تاحال رہائی نہ ممکن نہیں ہوسکی۔

وکیل بیرسٹرتیمور ملک کا کہنا ہے کہ شاہ محمود کی رہائی کا حکمنامہ تحریری یقین دہانی سے مشروط تھا، شاہ محمود قریشی کو عدالتی حکمنامہ اور شرائط سے آگاہ کیا تھا تاہم شاہ محمود قریشی نے اب تک تحریری یقین دہانی عدالت کو جمع نہیں کرائی۔