22

عمران ریاض خان صحافی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے ترجمان ہیں: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان صحافی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے ترجمان ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا کوئی ایک صحافی کا نام بتایا جائے جو مل نا رہا ہو یا غائب ہو۔ جس پر مشہور صحافی و اینکرپرسن عمران ریاض کا نام لیا گیا۔

عمران ریاض کے نام لینے پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران ریاض خان صحافی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے ترجمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی صحافی نہیں جو ہماری حکومت میں گرفتار ہوا ہو ، کوئی ایسا صحافی نہیں جسے اغوا کیا گیا ہو ۔

انہوں مزید کہا کہ شہباز شریف کے دور میں میڈیا کی آزادی 7 فیصد بڑھ چکی ہے جبکہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا، انکو چپ کرایا اور مارا گیا ۔

صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان اگر گمشدہ ہو میں اسکی مزمت کرتی ہوں مگر سب جانتے ہیں کہ عمران زیاض کے خلاف کیسز موجود ہیں ۔