24

لاہور ہائیکورٹ کا فیاض چوہان کو رہا کرنےکا حکم

راولپنڈی : لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض چوہان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں  پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کےخلاف درخواست کی سماعت جسٹس چوہدری  عبدالعزیز نے کی۔

 دوران سماعت عدالت نے  ایک لاکھ کےشیورٹی بانڈز جمع کرنے کے حکم کے ساتھ  فیاض چوہان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے توڑپھوڑ میں ملوث کارکنان کی الگ فہرست پیش کرنے کا حکم  بھی دیا اور واضح کیا کہ  مقدمات میں نامزد افراد کیسز کا سامنا کریں گے جوشخص کسی مقدمے میں نامزد نہیں، صرف اسے رہا کیا جائےگا۔

 عدالت نے ضلعی انتظامیہ کونامزد کارکنان کی فہرست پیش کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔