23

بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کےلیے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 2022 کی ایڈجسمنٹ کی مد میں وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی،جون اور جولائی سنہ 2022 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، اضافےکااطلاق لائف لائن کے علاوہ دیگرتمام صارفین پر ہوگا۔