اسلام آباد: پاکستان میں پلاسٹک بیگز کی مکمل پابندی عائد ہونے کے باوجود ملک بھر میں سالانہ 55 ارب پلاسٹک کے تھیلے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان میں نان ڈی گریڈایبل پلاسٹک بیگز کی مینوفیکچرنگ، پرچیزنگ اور سیلنگ پرمکمل پابندی عائد ہونے کے باوجود ملک بھر میں سالانہ 55 ارب پلاسٹک کے تھیلے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال میں سالانہ 15 فیصد اضافہ بھی ہورہا ہے تو دوسری جانب پولی تھین بیگزسے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہاہے۔
ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق پاکستان میں سالانہ55 ارب پلاسٹک کے تھیلے استعمال ہوتے ہیں جب کہ ملک بھرمیں پلاسٹک کے تھیلوں بنانیوالے کل8 ہزارسے زائدمینوفیکچرر یونٹس قائم ہیں۔