20

پی ٹی آئی ملتان کا اہم رہنماء ایک بار پھر گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے ملتان سے اہم ترین رہنماء حسین جہاںیاں گردیزی کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی ملتان کے اہم رہنماء اور سابق صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر حسین جہاںیاں گردیزی کو ملتان کچہری سے گرفتار کیا گیا، انہیں مقدمہ نمبر 931/23 میں عدالت پیش کیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسد عمر، شاہ محمود قریشی سمیت کئی اہم رہنماء اور ہزاروں کارکنان پولیس کی حراست میں ہیں۔