19

شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا، وفاقی کابینہ کا ایجنڈا تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی، وفاقی کابینہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔