17

میڈیا کو عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر بلالیا گیا

 لاہور: پنجاب حکومت حکومت کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ممکنہ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر میڈیا کو عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر بلالیا گیا۔

زمان پارک میں واقع عمران خان کی رہاش گاہ میں میڈیا نمائندگان کو رہائش گاہ کے بیرونی حصے، سیکورٹی اہلکاروں کے کمروں اور چھت تک رسائی گئی۔

رہائشگاہ کے اندر عمران خان کی ذاتی سکیورٹی کے علاوہ کوئی پارٹی کارکن یا رضا کار موجود نہیں جبکہ اندر واک تھرو گیٹ بھی لگایا گیا ہے۔ عمران خان کی رہائشگاہ میں چھت پر روشندانوں کے اوپر بلٹ پروف شیشے لگائے گئے ہیں۔