22

چودھری شجاعت کا حکومت سے پی ٹی آئی پر پابندی کا مطالبہ

مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نےچودھری شجاعت نے حکومت سے پی ٹی آئی پرپابندی کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ ہاؤس سے لاہور پریس کلب تک پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ نو مئی کو جو ہوا پچھتر سال میں کبھی ایسا نہیں ہوا،ن کی پالیسی ملک دشمن ہے، لوگوں کو ایسے رہنما کی بات نہیں ماننی چاہیے۔ غلط کام کرنے والوں کو سزا ملے گی۔

انہوں نےکہا کہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سپہ سالار ہیں ،جو ان کے خلاف بات کرے گا وہ ملک کے خلاف بات کرے گا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس معاملے میں تمام جماعتیں ایک ہیں کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،جن لوگوں نے آرمی تنصیبات کی توڑ پھوڑ کی ان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونگے۔

ق لیگ کےچیف آگنائزر چوہدری سرورنے کہا کہ جو کام بھارت اور دہشت گرد نہیں کر سکے وہ چند شرپسندوں نے کر دکھایا، اس کام سے سب کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔ چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔