24

عدالت نے اسد عمر کواہلخانہ،وکلاسےملاقات کی اجازت دیدی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے زیرحراست رہنماتحریک انصاف اسد عمر کو اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت دیدی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کی میڈیکل کروانے اور وکلا سے ملاقات کی درخواست پر سماعت  کی ۔اسد عمرکی جانب سے وکیل آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئیں۔

اسد عمرکی وکیل آمنہ علی کا کہنا تھا کہ اسد عمر کا میڈیکل کروایا جائے اور اہل خانہ سے  ملاقات کروائی جائے۔

عدالت نے اسد عمرکی اہلخانہ اوروکلاس ے ملاقات کی اجازت دینے ہوئے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو مکمل تعاون کی ہدایت کردی ۔