18

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ اعلیٰ سول اورعسکری حکام شریک ہیں۔

وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جائے جارہا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔ یاد رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گذشتہ ہفتے ہونا تھا مگر اسے منگل کیلئے ملتوی کردیا گیا۔