19

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو ریکارڈ آپ نے پیش کیا ہے اس میں تو کچھ بھی نہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی حراست کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فلک ناز کو بھی فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔