22

اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

شہر اقتدار اسلام آباد میں آج دن 12:28 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اسکی گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز سے آنیوالی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔

زلزلے کے بعد کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔