19

عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی لاہور ہائیکورٹ روانہ

عمران خان اورانکی اہلیہ بشری بی بی لاہورہائیکورٹ روانہ ہوگئے۔بشری بی بی حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کیلئے عدالت پیش ہورہی ہیں۔

سیکورٹی کیلئے ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی ساتھ ہیں۔ کارکنوں بھی عمران خان اور بشری بی بی کے ہمراہ ہیں،روانگی کے وقت درجن کے قریب کارکنوں کی نعرے بازی،عمران خان نے کارکنوں سے احتجاج کرنے کی بھی اپیل کردی۔

عمران خان نےخدشہ ظاہرکیا ہےکہ حکومت کی جانب سے پارٹی پرممکنہ پابندی لگائی جاسکتی ہے،انہوں نے پارٹی کارکنان سے احتجاج کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب عمران خان کی گاڑی کوہائیکورٹ کےاندرآنے کی اجازت مل گئی ہے۔عمران خان کے وکیل نے گاڑی اندرلانے کے لیے رجسٹرار کو درخواست دی تھی۔