26

 پاکستان میں سونا مزید سستا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد پاکستان میں سونا مزید سستاہوگیا۔

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 6500روپے کمی کے بعد 2لاکھ30ہزار 300روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونا 5573روپے کمی کے بعد 1لاکھ97ہزار874روپے کاہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کے اضافے سے 2005 ڈالر  کی سطح پرپہنچ گئی۔

  فی تولہ چاندی کی قیمت 300روپے کمی کے بعد 2800روپے اور 10گرام چاندی کے نرخ257.21روپے کمی کے بعد 24.57روپے کی ہوگئی۔