18

لیگی قیادت کو احتجاجی جلسوں کی کال دینے کی ہدایت

مسلم لیگ ن نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں سےمتعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے ، ن لیگ کی قیادت نے فوری احتجاجی جلسوں کی کال دینے کی ہدایت کر دی۔

مریم نواز کو لاہور میں عوامی احتجاج کے لیے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، ن لیگ کےقائد نےلاہورمیں بڑا عوامی شو کرنے کیلئے جگہ کے انتخاب کا کہہ دیا۔

عمران خان کی رہائی کی صورت میں ن لیگ بھرپور احتجاج کرے گی ۔ لاہور،فیصل آباد،سرگودھا، گوجرانوالہ، قصور میں جلسے کیے جائیں گے۔

ساہیوال، بہاولپوراورراولپنڈی میں بھی احتجاجی جلسے کئے جائیں گے ۔ کے پی کے،کوئٹہ اورکراچی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔