16

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس 16 مئی کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس 16 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ 

 سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس 16 مئی کو سماعت کے لیے  مقرر کردیا ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کرے گا۔

بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت کی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،  اس کیس کی آخری سماعت 16 مارچ کو کی گئی تھی۔