28

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا، اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔