23

عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج کریں گے: یاسمین راشد

تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہمارےکارکنوں نےہمیشہ پرامن احتجاج کیا اور پرامن احتجاج ہی کریں گے۔

ایک بیان میں یاسمین راشد نے کہاکہ گلوبٹوں سے پرہیزکیجیےگا کیونکہ گلوبٹ غلط کام کرتے ہیں، میری اس دن کی ویڈیوبھی ہےجب میں مائیکروفون پرلوگوں کومنع کررہی تھی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ یہ تمہارےگلوبٹ تھےتم نے پولیس والےبھیج کرانتشارپھیلایا، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور پرامن احتجاج جاری رکھیں گے، ہم اس وقت تک پرامن احتجاج کریں گے جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان جمہوریت چاہتاہے اور پاکستان آئین کی پاسداری چاہتا ہے۔