21

کےپی نگران حکومت کیخلاف درخواست،الیکشن کمیشن کونوٹس جاری

گورنرکوعہدے سے ہٹانے اورنگران حکومت کےخلاف پشاورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ گورنرکے پی نے90 روزمیں الیکشن کی تاریخ نہ دیکرحلف کی عدم پاسداری کی،چیف جسٹس مسرت ہلالی نے ریماکس دئیےکہ گورنر نے تو 28 مئی انتخابات کی تاریخ دی تھی۔

جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا گورنرنے تاریخ دی تھی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،چیف جسٹس نے سوال کیا، کیا آئین میں گورنرکوعہدے سے ہٹانے کا کوئی طریقہ کار ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ایسا کوئی طریقہ کارموجود نہیں ہے۔

علاوہ ازیں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔