اسلام آباد۔وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہترہونے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا،پاکستان دنیابھرکے سرمایہ کاروں کیلئے مرکزنگاہ بن گیاہے ، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان امریکہ کیساتھ مل کرکام کرناچاہتاہے ،افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان کی معیشت اورسکیورٹی کوخدشات لاحق ہیں ۔
بدھ کو یہاں کیپٹل ہل میں وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی سینیٹرلینڈسے گراہم سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی سفیراعزازچودھری بھی موجود تھے ۔لینڈسے گراہم سینیٹ کی آرمڈسروسز اپروپری ایشنز،جوڈیشری اوربجٹ کے رکن ہیں، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال اورباہمی تعلقات پرگفتگوکی گئی ۔وزیرداخلہ نے امریکی سینیٹرکودہشتگردی کیخلاف جنگ اورنیشنل ایکشن پلان پربریف کیا ۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہترہونے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیابھرکے سرمایہ کاروں کیلئے مرکزنگاہ بن گیاہے، احسن اقبال نے کہاکہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان امریکہ کیساتھ مل کرکام کرناچاہتاہے ،افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان کی معیشت اورسکیورٹی کوخدشات لاحق ہیں ۔امریکی سینیٹرلینڈسے گراہم نے احسن اقبال کی گفتگوسے اتفاق کیا اور کہاکہ افغانستان میں امن کے حصول کیلئے پاکستان امریکہ تعاون ضروری ہے ۔
230