28

سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔

 سندھ میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے پورے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔

علاوہ ازیں چیئرمین  تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،امن وامان  کی خراب  صورتحال  کے پیش نظر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج طلب کر لی گئی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کی درخواستوں پر فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کی گئی ہے۔

پاک آرمی ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

جس کے بعد حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فوج کی مدد طلب کر لی گئی ہے۔ امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا جس میں فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔