21

پشاور،مشتعل مظاہرین کی جانب سے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگا دی گئی

پشاور میں مشتعل مظاہرین کی جانب سے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگا دی گئی۔

پشاور میں مشتعل مظاہرین نے ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد پشاور پولیس کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

اس حوالے سے ڈی جی ریڈیو پاکستان نے بتایا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے اچانک عمارت پر دھاوا بول دیا۔