23

زرتاج گل کو اینٹی کرپشن پنجاب نے 11 مئی کو طلب کرلیا

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو 11 مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زرتاج گل پیش نہ ہوئیں تو یکطرفہ کارروائی ہوگی۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو 11 مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ متعدد بار طلبی کے باوود زرتاج گل پیش نہیں ہوئیں، اگر اس بار بھی پیش نہ ہوئیں تو یکطرفہ کارروائی ہوگی۔

نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء زرتاج گل نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ٹھیکے مبینہ فرنٹ مینوں کو دیئے، سابو وفاقی وزیر اور اور ان کے شوہر نے منصوبوں کی لاگت دگنی کروائی۔

پی ٹی آئی رہنماء پر الزام ہے کہ وفاقی وزیر نے منصوبے میں بھاری رشوت بھی وصول کی۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے ایکسیئن، ایس ڈی او، سب انجینئر پبلک ہیلتھ ڈی جی خان کو بھی 11 مئی کو طلب کیا ہے۔