21

عمران خان نے ہائیکورٹ سے گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

عمران خان نے ہائیکورٹ سے گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری درست قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

عمران خان نے درخواست می کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم آرٹیکل 10 اے کیخلاف ہے،موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ تضادات سے بھرپور ہے،سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کو توہین عدالت کے نوٹس بھی جاری کئے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ غیر قانونی حراست سے نکالنے میں ناکام رہی،موقف اختیارکیا گیا کہ چیئرمین نیب کےجاری کردہ وارنٹ گرفتاری غیر قانونی ہیں، انکوائری کو تحقیقات میں بدلنے کے بعد نیب نےکوئی نوٹس جاری نہیں کیا۔