16

عمران خان کی سیاست جھوٹ اور اداروں پر حملوں پر مبنی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں عمران خان کی سیاست جھوٹ، یوٹرن اور اداروں پر حملوں پر مبنی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان سے کئی سوالات کردیئے۔ کہتے ہیں کہ کوئی شک نہیں آپ کی سیاست جھوٹ، یوٹرن، اداروں پر حملوں پر مبنی ہے، آپ عدلیہ کو اپنی منشاء کے مطابق چلاتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا یہ بیان عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری سے کچھ دیر قبل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ایسا برتاؤ کرتے ہیں جیسے قواعد کا آپ پر اطلاق نہیں ہوتا، کیا آپ نے وزیر آباد حملے سے بہت عرصہ قبل پاک فوج کی قیادت اور خفیہ اداروں پر کیچڑ نہیں اچھالا؟ْ۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اقتدار سے باہر نکلنے کے بعد اداروں کو بد نام کرنا آپ کا وطیرہ ہے۔