17

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کا ٹوئٹ سامنے آ گیا

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر ن لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹ میں عمران خان کی گرفتاری کی خبر شیئر کی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ توشہ خانہ سے تحائف چوری کرکے نہ صرف عمران خان نے غیر قانونی طور پر مال بنایا بلکہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بھی بنا، ایسے قومی مجرم کا ٹھکانہ صرف جیل ہی ہے۔

ساتھ ہی تصویر شیئر کی گئی جس میں عمران خان کو توشہ چور لکھا گیا، مزید لکھا کہ توشہ خانہ چور کی چوری پکڑی جا چکی ہے اب چور کا ٹھکانہ جیل ہو گا۔

واضح رہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے رینجرز نے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔