30

انسداد دہشتگردی عدالت: عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت منظور

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 7 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سات مقدمات میں پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

جج راجہ جواد عباس حسن نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ سلمان صاحب ہم آپ کی تفصیل بعد میں سنیں گے، آپ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہیں۔

عدالت نے ہدایت دی کہ عمران خان کی تمام 7 درخواستوں پر دستخط اور انگھوٹھے لگوا لیں۔ عدالت نے عمران خان کی 23 مئی تک مختلف 7 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔