16

عمران خان کےاعلیٰ فوجی افسر پرالزامات بدنیتی پر مبنی ہیں، پاک فوج

پاک فوج نےعمران خان کےپاک فوج کےافسرپرالزامات کوبےبنیادقراردیدیا۔

 آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیر ثبوت الزامات لگائے، من گھڑت اوربدنیتی پرمبنی الزامات افسوسناک،قابل مذمت اورناقابل قبول ہیں۔

فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کےاہلکاروں کوسنسنی خیزپروپیگنڈے سےنشانہ بنایاجارہاہے، متعلقہ سیاسی رہنما سے مطالبہ کرتےہیں وہ قانونی راستےکاسہارا لیں۔

متعلقہ سیاسی رہنماسےمطالبہ کرتےہیں وہ جھوٹے الزامات لگانابند کریں، ادارہ غلط بیانات اورپروپیگنڈےکیخلاف قانونی کارروائی کاحق محفوظ رکھتاہے۔