21

الیکشن سے پہلے بڑےریلیف کا پلان تیار

اتحادی حکومت نے ممکنہ انتخابات سے پہلے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پلان بنا لیا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی بھی تجویز ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سماءنیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ریلیف پلان میں مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقر ر کرنے اور 30 فیصد پنشن میں اضافے کی تجویز آئی ہے ۔

حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں سے مشاورت سے کریں گے ۔ نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔

وزیر خزانہ جون کے دوسرے ہفتے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ، اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔